بدھ 5 اگست 2026 - 09:12
حدیث روز | حضرت زہرا (س) کی زائرین امام حسین (ع) کے لیے دعا

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے دعائے مغفرت کرنے کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کامل الزیارات" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق عليه السلام:

«إِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ صلی الله علیه وآله تَحْضُرُ لِزُوَّارِ قَبْرِ ابْنِهَا الْحُسَیْنِ علیه السلام فَتَسْتَغْفِرُ لَهُمْ ذُنُوبَهُمْ.»

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

یقیناً فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے بیٹے حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے والوں کے پاس تشریف لاتی ہیں اور ان کے گناہوں کی بخشش کی خدا سے دعا کرتی ہیں۔

کامل الزیارات، ص ۱۱۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha